کالم

طلسماتی ملک

رات کی تاریکی میںعمران خان کو وزیراعظم ہاﺅس سے نکالا تو انہوں نے ڈائری پکڑی اور اپنے گھر کو روانہ ہوگئے گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں رات گئے عدالت نے انہیں 10سال قید سنائی تو قیدی نمبر804 مسکرا کرقید خانہ عدالت سے اٹھا اور اپنے قید خانہ کی طرف چل پڑا توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو چودہ سال قیدہو گئی اور جس وقت آپ یہ یہ سب پڑھ رہے ہونگے امید ہے اس وقت تک انہیں عدت میں نکاح کرنے پر بھی سزا ہوچکی ہوگی پاکستان کی تاریخ کا یہ واحد مجرم ہے جسکی سزا پر ڈانس نہیں ہوا بھنگڑے نہیں ڈالے گئے اور تو اور مٹھائی بھی تقسیم نہیں ہوئی بلکہ مخالفین مزید پریشان ہیں کہ ان سزاﺅں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے آج پی ٹی آئی ختم ،بلے کا نشان ختم ،امیدوار جیلوں میں اور باہر والے قتل ہورہے ہیں ملک بھر میں کہیں بھی عمران خان کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کی فلیکس لگنے نہیں دی جارہی انکی ریلیوں میں شامل ہونے والوں پر مقدمے درج کیے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود ہر باشعور شہری عمران خان کے امیدواروں کو ڈھونڈ رہا ہے لیکن عمران خان کے مقابلے میں جب توشہ خان خالی کرنے والوں کو جب سزائیں ہوتی تھیں تو ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی جاتی تھیں اور تو اورجب جنرل ضیا ءالحق کی عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنائی تو اس وقت بھی مخالفین نے خوشیاںمنائیں اور مٹھائیاں بانٹی لیکن آج اس سزا پر عدالت بھی شرمندہ ہے اور اسکی معافی تلافی کا بھی سوچا جارہا ہے عمران خان کو دی جانے والی پہلی سزاسائفر کیس کی ہے جس میں انہوں نے بیرونی غلامی سے نجات کا اعلان کیا تھا لیکن کیا کریں ہم ایک غلام قوم ہیں اور اس غلامی کو ہم نے اپنے گلے کا ہار بنایا ہوا ہے خیر یہ سزائیں بھی ختم ہو جائیں گی کیونکہ یہ ملک خدا کا معجزہ ہے اور معجزوں کا یہ سلسلہ رکا نہیں ہے نہیں یقین تو دیکھ لیں کہ طیارہ ہائی جیک کیس میں شریف برادران کو عمر قید ہوئی چار ماہ بعد دونوں بھائی جدہ پہنچ گئے شاہی مہمان رہے اور دس سال بعد چھوٹا بھائی پھر سے نہ صرف پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنابلکہ فرد جرم عائد ہونے سے چند گھنٹے پہلے بطور وزیرا عظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حلف بھی اٹھا لیاحنیف عباسی کو پھانسی کی سزا ہوئی دو سال کے اندر معطل ہو گئی پانامہ کیس میں یوں تو 360 افراد کے نام تھے مگر پھر میاں نواز شریف کو رگڑا لگانا مقصود تھا اس لیے تاحیات نااہلی ہوئی لیکن چار سال بعد میاں صاحب پھر سے میدان میں ہیں اور وہ بھی ایسے کہ ان کے مقابل سارا میدان صاف کیا جا رہا ہے زرداری صاحب کو سرے محل، بینک سکینڈل اور دیگر کیسز میں گیارہ سال قید ہوئی زرداری صاحب نے تین سال کاٹی اسکے بعد صدر پاکستان بنے اور اب وہ پارٹی کے شریک چئیرمین ہیں یہ معجزہ نہیں تو پھر کیا ہے کہ ایک بندہ جیل میں سزا یافتہ قیدی بن جائے اور پھر کچھ ہی عرصہ بعد اسے ایوان اقتدار بھیج دیا جائے یہاں کب قانون کی پٹاری سے کوبرا نکل آئے اور کب آزادی کا کبوتر اس بارے صرف وہی جانتے ہیں جو غائب بھی ہیں حاضر بھی کہ کس لمحے کس سبب ڈیل ہو جائے کب منظر بدل جائے کب حسینیت زندہ ہو اور کب یزیدیت چھانے لگے سچ کس گھڑی جھوٹ کا لبادہ اوڑھ کر پتلی گلی سے نکل لے اور کب جھوٹ کورا سچ بن کر سامنے آن کھڑا ہو کسی کو کچھ معلوم نہیں لیکن جو جانتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ قانون و آئین تو وہ کتاب ہے جو مخالف کو فکس کرنے کے کام آتی ہے ملکی نظام چلانے کے نہیں اور آجکل تو ہمارا سارے کا سار نظام تو فون کال اور واٹس ایپ پر چل رہا ہے جو کہہ دیا وہی قاعدہ اور وہی قانون جسے بدلنے میںرویوں کے بدلنے کا انتظار ہوتا ہے بس ذرا صبر، تھوڑا وقت اور موسم بدلنے کا انتظار ہی تو کرنا ہوتا ہے پھر اسکے بعدکل کا ولن ہیرو بن جاتا ہے اور آج کا ہیرو کل کا ولن ہو سکتا ہے ہماری سیاست مداری کا کھیل اورپتلی تماشا ہے جہاں کردار کسی بھی لمحے یک لخت بدلے جاتے ہیں اور ہمارا نظام کسی بھی وقت کوئی بھی روپ بدل سکتا ہے اِدھر سقراط کو تخت بھی مل سکتا ہے اور یونانیوں کو زہر کا پیالہ یہاں گلیلیو زمین کو سورج کے گرد گھما سکتا ہے اور چرچ سورج کو زمین کے گرد لیکن اسکے لیے نعرہ مستانہ بلند کرنا ہوگا کہ میرا چیف میری حکومت، تیرا چیف تیری حکومت ،میرا جج حق سچ کا فیصلہ، تیرا جج جابرانہ فیصلہ کسی کی تصویر تک پابندی اور کسی کو ہر لمحہ ٹیلی ویژن پر مملکت خداداد میں کسی بھی وقت کچھ بھی ممکن ہے بلکہ سب کچھ ممکن ہے یہ قطعہ اراضی ممکنات کا دوسرا نام ہے یہاں کسی کے لیے کوئی در بند نہیں سب در کھ±لے ہیں اور کسی کے پرسب در بند ہیں اور کوئی کھلا نہیں پاکستان بابِ طلسم ہے یا مجبور و بے کس لوگوں کی دھرتی اب یہ فیصلہ گونگی مخلوق کو کرنا ہے جس نے 8 فروری کو چھٹی کرنی ہے کیونکہ اس دن ہمارا قومی تہوار الیکشن ہے اس دن لوگ صبح نماز ادا کریں پاکستان اور قوم کی ترقی کے لیئے دعا کریں گھر آ کر سویوں سے ناشتہ کریں تمام اہل خانہ بشمول بچوں کے پولنگ سٹیشن کی راہ لیں اورراستہ میں بچوں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے ،قومی اور ملی ترانوں کا ورد کراتے ہوئے پولنگ سٹیشن پہنچیں کوشش کریں کہ گھر میں کوئی رہ نہ جائے پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخل ہو کر ن لیگ کے پولنگ کیمپ سے جا کر ووٹ کی پرچی لیںاوربریانی یا قیمے والے نان سے ناشتہ کریں پھر پیپلز پارٹی کے کیمپ میں جائیںوہاں سے کوک یا پیپسی کی بوتل پیئیںاسکے بعد وہاں سے جمیت العلمائے اسلام کے کیمپ سے حلوے کی پلیٹ کھاتے ہوئے آگے بڑھیں کیونکہ عمران خان کی تصویر والا تو کوئی کیمپ سرے سے لگنے ہی نہیں دیا جائے گا اس لیے آپ سیدھے پولنگ سٹیشن پہنچیں جہاں دروازے پر شیر جوان کھڑے ہونگے وہاں ان کے ایس پی کے حق میں معہ فیملی ایک زوردار نعرہ لگائیں بچوں کو دروازے پہ کھڑا کر کے اندر جا کرجس امیدوار کو دل مانے اسے ووٹ دیں کیونکہ اس دفعہ ووٹ آپ نے اپنے آپ کو اپنے ضمیر کو دینا ہے اس قیدی کو دینا ہے جو آپ نے اپنے اندر قید کررکھا ہے اسکے بعد وہاں سے باہر آکے اپنے بچوں کے ساتھ اپنے حق میں ایک نعرہ لگائیں کہ آج آپ نے 76 سالوں میں پہلی بار اپنے آپ کو ووٹ دیا ہے یہی ہمارے بہت بڑے لیجنڈ جناب انور مقصود کا پیغام بھی ہے کہ اس بار آپ نے ہر حال میں 8 فروری کو ضرور ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے چاہے کچھ بھی ہو آپ نے ووٹ ضرور دینا ہے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کے لیے اور ان سنہرے خوابوں کےلئے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت اپنی بیٹیوں کی عزت اپنے سامنے پامال ہوتی دیکھی ان ماﺅں کےلئے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو نیزے کی انیوں پر اچھلتے دیکھے ان بزرگوں کےلئے جنہوں نے اپنی جوان اولاد کو تڑپتے دیکھا اور اس خواب کی تعبیر کےلئے جنہوں قیام پاکستان کی نوید سنائی اور اور قائد اعظم کےلئے جنہوں نے پاکستان کےلئے تن من اور دھن سب کچھ قربان کردیا پاکستان پائندہ باد۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے