پاکستان جرائم

عارف علوی کا کلینک سیل ، سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب

عارف علوی کا کلینک سیل ، سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کرلیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے