دنیا

عالمی برادری ایران کی جانب سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، سعودی عرب

عالمی برادری ایران کی جانب سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، سعودی عرب

سعودی کابینہ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ ایران بین الاقوامی قوانین، روایات اور معاہدے پامال کررہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔کابینہ نے عراق کے امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کو پھر سختی سے مسترد کیا۔ سعودی عرب کی کابینہ نے ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی برادری کےٹھوس موقف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ایران کھلے عام بین الاقوامی قوانین، چارٹر اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق وزرا کونسل نے "عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ بنانے والے تمام حملوں” کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اشارہ دیا گیا کہ مالی سال 2023 کے لیے ریاست کے عمومی بجٹ کا مقصد مملکت کی مالیاتی پوزیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنا، اقتصادیات کی مثبت بلند شرحوں کو برقرار رکھنا۔ ترقی اور وژن 2030 کے منصوبوں و پروگراموں کو نافذ کرنا ہے۔
جمعہ کو سعودی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے توقع ہے کہ سال 2023 کے لیے کل عوامی اخراجات تقریباً 1.114 کھرب ریال ہوں گے، جب کہ کل محصولات تخمینہ تقریباً 1.123 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔
2023 کے بجٹ کے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2023 کا بجٹ تقریباً نو ارب ریال کا فاضل حاصل کرے گا، جو مجموعی گھریلو پیداوار کے 0.2 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
کونسل نے سعودی حکومت اور برطانیہ کی حکومت کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مالی سال 2023 کے قومی بجٹ کا ہدف سعودی عرب کی مالیاتی حیثیت کو مضبوط بنانا، اقتصادی شرح نمو کی مثبت شرح کو برقرار رکھنا اور وژن 2030 کے پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے