وزیراعظم شہبازشریف کی نومنتخب کابینہ میں وزارت اطلاعات کا قلمدان عطاءتارڑ کو سونپا گیا جو اچھا فیصلہ ہے،عطاتارڑ اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جس سے انکو میڈیا کیساتھ انٹریکشن کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
عطاتار ڑنے منگل کے روز عہدے کاچارج سنبھال کر فوری کام کا آغاز کر دیا ،وزارت اطلاعات آمدپر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کیلئے کھلے رہیں گے، ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے، حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے، میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا میڈیا کیساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار خوش آئندہے اور ان سے قوی امید ہے کہ وہ میڈیا کو درپیش مسائل ختم کرنے میں اہم کراداراداکرینگے اور ان کے دورمیں صحافت مزید فروغ پائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا عطاتارڑ کا بطور وزیراطلاعات چناو¿ نہ صرف میڈیا کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا بلکہ حکومتی پالیسیوں اور پارٹی کے بیانیہ کو بہترین انداز میں پیش کرنے کیلئے بھی بہت معاون ثابت ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز عطاتارڑ نے سیاست کے میدان میں 2022کے اوائل میں بطور ترجمان پنجاب حکومت اوروزیرداخلہ پنجاب اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا،بلاشبہ اس سے قبل بھی وہ ہمیشہ مخالفین کو پارٹی کے فرنٹ فٹ پر آکر جواب دیتے رہے اور قائد ن لیگ نواز شریف کی ملک میں عدم موجودگی کے پارٹی میں فعال کردار ادا کیا۔
ڈسکہ انتخاب کا موقع ہو یا پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت گرانا اور ن لیگ کی حکومت بنانا ہو ہر جگہ عطاتارڑ نے سیاسی مخالفین کو تاریخی ٹکردی۔2022میں ہی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کے انتخاب نے ثابت کیا کہ انکو معاون خصوصی بنانا اچھا فیصلہ تھا۔
سیاسی مخالفین نے عطاتارڑ پرمقدمے بھی درج کرائے یہاں تک کہ دہشتگردی کے مقدمات بھی قائم کیے گئے لیکن عطاتارڑ کسی بھی مشکل میں گھبرائے نہیں اور ثابت قدم رہے بلکہ پہلے سے زیادہ سیاسی مخالفین پر گرجے برسے اور بھاری ثابت ہوئے۔
عطاتارڑ نے لاہور کے حلقہ این اے 127سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو93 ہزار ووٹوں سے شکست دی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہرعباس کھوکھر کو 16ہزارووٹوں سے شکست دی جس پر قائد ن لیگ نے عطاتارڑ کے کندھے پر تھپکی دیتے ہوئے انھیں جیت پر مبارکباد دی۔
عطاتارڑ کی بطور وزیراطلاعات نامزدگی پر وزیراعظم شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ انھوں نے ہمیشہ کی طرح وزارتوں کیلئے بہترین انتخاب کیا،یقینا عطاتارڑ کی بطور وزیراطلاعات تعیناتی حکومت اور مسلم لیگ ن کیلئے اچھی ثابت ہو گی
عطاتارڑ کسی بھی معاملے پر اپنا (پارٹی و حکومت کا)مو¿قف دینے میں کمال مہارت رکھتے ہیں اور وہ اس انداز میں یہ کام سرانجام دیتے ہیں کہ جونقطہ نظر وہ عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ پہنچ جاتا ہے اور وزارت اطلاعات کیلئے ایسے ہی شخص کا انتخاب ہونا حکومت کیلئے نیک شگون ہے۔امیدہے عطاتارڑ کے بطور وزیراطلاعات دور میںمیڈیا کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا۔
حلقہ احباب سردار خان نیازی
عطاتارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان ملنا خوش آئند
- by web desk
- مارچ 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3417 Views
- 8 مہینے ago