وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔راولپنڈی اڈیالہ میں پی ٹی آئی کے بانی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی
- by Daily Pakistan
- مارچ 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 621 Views
- 10 مہینے ago