بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی ، مریم نواز

Tuesday, 5 March, 2024

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان پیکج کی اشیاءکے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار سے متعلق شکایات برداشت نہیں کریں گے۔مریم نواز کی زیر صدارت رمضان پیکج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ملاقات میں مریم نواز کو بتایا گیا کہ رمضان پیکج کی مستحقین کو شفاف طریقے سے فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، پیکج کی تقسیم کو لائیو ڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ آغاز کل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم باضابطہ طور پر 2 رمضان سے شروع ہوگی اور 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں