پی ٹی آئی کی بانی اور بشری بی بی کے خلاف 19 کروڑ پانڈ کیس میں وکیل نے مہلت مانگ لی۔پی ٹی آئی کی بانی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔پی ٹی آئی بانی کی جانب سے معاون ایڈووکیٹ سرکار کیانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور تفتیشی افسر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔معاون وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکلا مصروف ہیں، کچھ وقت دیں، سینئر وکیل سے تصدیق کروں گا کہ کیا ہدایات ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں توسیع کردی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہوسکتی۔عدالت نے 190 ملین پاونڈ کے اسکینڈل کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پاکستان
جرائم
عمران اور بشریٰ کیخلاف 190 ملین پائونڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 110 Views
- 2 مہینے ago