بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔خیال رہے کہ 190 ملین پانڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔
پاکستان
عمران خان اور بشری کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ مخر
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 19 Views
- 14 گھنٹے ago