لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا امن وامان خراب کرنے پر تلے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں ملک میں تباہی ہو نعشیں گریں، عمران خان بھیانک سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑ گے؟ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک شخصیت ملک میں فساد پھیلانے کے درپے ہے، عدم اعتماد کے وقت اقتدار ہاتھ سے گیا تو اس نے سائفر سے کھیلنے کا منصوبہ بنایا، اسے کوئی سروکار نہیں سائفر کے کھیل سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچے گا، اب سائفر پر امریکہ سے معافیاں مانگتا پھر رہاہے، اقتدار جاتا نظر آیا تو آرمی چیف کو ایکسٹیشن کی پیش کی۔ انہو ں نے کہا عمران نے کل مریم نواز کی آڈیو چلائی اور اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، آڈیو میں سائفر سے کھلنے اور گولیاں مارنے کا حکم ہے؟ مریم نواز کی آڈیو میں کیا ہے ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے کا حکم ہے، مریم نواز چاہتی تو تم پر کارکن کے قتل کا الزام لگاسکتی تھی۔
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان ملک کا امن وامان خراب کرنے پر تلے ہیں، مریم اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 513 Views
- 2 سال ago