پاکستان

عمران خان نے انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ منسوخ کیا ، علی امین گنڈاپور

عمران خان نے انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ منسوخ کیا ، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ منسوخ کیا، عمران خان سے کہہ دیا جلسہ کروں گا اور میں ذمہ دار ہوں گا، 8 ستمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا۔ گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے نوازشریف، زرداری کو بٹھا دیا گیا، جنہوں نے یہ کیا یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟ ہمارے لوگوں نے اپنے زور بازو سے اپنے مینڈیٹ کو بچایا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے قربانی دے رہے ہیں، ہم ملک میں آئین کی پاسداری چاہتے ہیں، آئین کے اندر ہر ادارے کی حدود ہے، مولانا کے ساتھ ان لوگوں نے دھوکہ کیا جنہوں نے مینڈیٹ چوری کر کے کسی اور کو دیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ایمان کے ٹیسٹ کا موقع آرہا ہے، قومی اسمبلی میں ترمیم کے دوران مولانا کا ٹیسٹ ہو جائے گا، ہوسکتا ہے مولانا کو دھوکے کے بعد سمجھ آگئی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے