بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ، سیلابی صورتحال ، درجنوں دیہات زیر آب

Tuesday, 27 August, 2024

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سیہون کے مقام سے دریائے سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف گامزن ہے۔سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے کچے میں سیلاب کے باعث 50 دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے کچے میں 25 سکولز بھی سیلابی پانی کی زد میں آگئے ہیں۔محکمہ آبپاشی نے دریائے سندھ کے پشتوں پر ایمرجنسی نافذ کر کے نگرانی شروع کردی، سیہون اور مانجھند کے کچے میں سیلابی پانی سے سڑکیں ڈوب گئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہروں کی طرف آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں، کچے کے سیلابی علاقے میں مکینوں کو سرکاری کشتیاں فراہم کی جائیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *