سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔
ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات چھپ کر نہیں ہوئی تھی بس اسے عام نہیں کیا تھا کہ مذاکرات ہورہے تھے، اس میٹنگ کا صرف ایک مقصد تھا صاف اور شفاف الیکشن۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستان
عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1309 Views
- 3 سال ago
