راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مائنس ون خبروں کی تردید کی ہے ،جو چیئرمین ہی وہی رہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس میں انہوں نے دو ٹوک بات کی۔شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اتنا جھوٹ بھی بول سکتا ہے،سیاست میں سب ہوتا ہے ،کیسز بنا دیئے جاتے ہیں لیکن کوئی اتنا گر سکتا ہے۔سابق وزیراعظم کی شادی کو 6سال ہوگئے،خاور مانیکا کو دو ماہ پابند سلاسل رکھا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمران خان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار ہوگئے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے شوشل میڈیا پر پیچ پر شیر افضل مروت کی خبر کی تردید کی گئی تھی۔
پاکستان
عمران خان نے مائنس ون کی تردید کی ہے وہی پارٹی چیئرمین رہیں گے،لطیف کھوسہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 801 Views
- 1 سال ago