پاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ کے حکم عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کرلیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔ ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور میں ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوید اس وقت لاہور کے علاقے چونگ میں واقع سی ٹی ڈی کے ایک سیل میں موجود ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو مارچ کے دوران پیش آیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر چار روز بعد درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri