پاکستان

عمران خان کا ٹھیک ہوتے ہی، میدان میں آنے کا اعلان

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
شوکت خانم ہسپتال میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے۔ سائفر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ڈرامہ تھا، اگر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کروا رہے۔
ایک بار پھر سائفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا اگر سائفر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں، یہ لوگ سائفر کی تحقیقات سے کیوں ڈرے ہوئے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے فوجی افسر کا نام لیا اور اُنھیں پوتے پوتیوں کے سامنے مارا اور اسے کہا گیا کہ عمران خان کے ساتھ ہم یہ کریں گے۔ ساری پاکستانی قوم اس بات سے ہل گئی ہے کہ جو انھوں نے اعظم سواتی کی اہلیہ کو ویڈیو بھیجی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ پورے نظامِ انصاف کی ساکھ اب داؤ پر لگ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri