پاکستان

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، بڑا مقدمہ درج

سابق وزیراعطم عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات جوڈیشل کمپلکس کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اورکسی غیر متعلقہ شیخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے

لاہور کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پاک فوج سے متعلق ہتک آمیز بیان دینے پر شہری کی جانب سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا جس پر پاک آرمی میں غم و غصہ پایا جاتاہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہماری فوج میں سپاہی سے لے کر چیف تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان سے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے ۔
درخواست گزار نے درخواست کی کہ عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے سمن آباد پولیس سے 10 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمران کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri