پاکستان

عمران کان شوکت خانم سے ڈسچارج ہو گئے، اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا ؟

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ویڈیولنک سے خطاب میں کہا مارچ دس سے پندرہ دن میں پنڈی پہنچے گا۔ پنڈی میں تمام قافلے اکھٹے ہونے پر خود بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہو پانے پر اظہارتشویش بھی کیا، کہا جب سابق وزیراعظم ایف آئی آر درج نہیں کروا پارہا تو قوم کا کیا بنے گا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا، چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
عمران خان نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو جعلی ہونے کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ اعظم سواتی کو انصاف فراہم کرے۔ اعظم سواتی نے رات فون کرکے کہا کہ وہ انصاف کیلئے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔ ہمارے تمام سینیٹرز اور وکلا اعظم سواتی کے ساتھ بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا سائفر چیف جسٹس کے پاس ہے۔ معاملہ آگے کیوں نہیں بڑھ رہا۔ چیف جسٹس سائفر کے معاملے کی بھی تحقیقات کرائیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں چند روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri