لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحی کے موقع پر مارکیٹیں کھلنے کے اوقات میں توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ہائی کورٹ نے عید الاضحی کے پیش نظر بازاروں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جب کہ ہفتے کے آخر میں بازاروں کو صبح ایک بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔سماعت کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو گرام مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مردہ مرغیوں اور غیر صحت بخش گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔
پاکستان
معیشت و تجارت
عید الاضحی کی آمد ، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت
- by Daily Pakistan
- جون 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 434 Views
- 6 مہینے ago