مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزائی قلت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کا حکم تھا کہ تونسہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے، اربوں روپیہ جو تونسہ کے لیے لاہور سے آیا وہ کہیں لگا نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یہ کہتے رہے کہ میرا تعلق تونسہ سے ہے، جہاں بجلی نہیں، وہ کہتے تھے اس لیے وزیر اعلیٰ آیا ہوں یہاں ترقی ہوگی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ تعمیر ترقی کا ہمارا سفر جاری رہے گا، جو مناظر یہاں دیکھے ان کے دکھ درد کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کوئی بیماری نہیں پھیلی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں ادویات کی ضرورت نہیں، اشیائے خورونوش فراہم کرینگے، مکانات کی تعمیر پر وفاقی حکومت لائحہ عمل دے گی، بعد میں وہ مرحلہ آئے گا۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں، کیا یہی اچھا ہو کہ اس وقت سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے۔
پاکستان
غزائی قلت نہیں ہو گی، عطا تارڑ نے واضح کر دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1811 Views
- 2 سال ago