دبئی: نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ اسرائیل فلسطین میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ کیوں کہ کشمیری خود کہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔نگراں وزیراعظم نے پاکستان سے غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، ہم مہاجرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں مگر ہمارے ملک میں ایسے مہاجرین بھی قیام پذیر ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔
خاص خبریں
غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 280 Views
- 1 سال ago