کالم

فلسطینیوں کےلئے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں

riaz chu

فلسطین اور خصوصاً غزہ میں حالیہ جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران میں سینکڑوں افراد جان بحق جبکہ ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھر اور بے سہارا ہو چکے ہیں۔ مصیبت میں گھرے خاندان ، بچے اور خواتین خوراک، پانی ، ادویات اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات کےلئے مسلم دنیا کی مدد کے منتظر ہیں۔ فلسطین میں موجودہ جنگی صورتحال کے بعد الخدمت فاو¿نڈیشن نے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان، انٹرنیشنل پارٹنرز کے ذریعے بے گھر افراد اور عارضی پناہ گاہوں میں مقیم خاندانوں کو طبی امداد اور خوراک پہنچانے کا انتظام کررہی ہے۔الخدمت فاو¿نڈیشن کی امدادی ٹیمیں غزہ جانے کےلئے تیار ہیں۔ جیسے ہی محاصرہ ختم ہو گا، الخدمت ہر ممکن رستے اپنا وفد اور ٹیموں کو غزہ میں بھیجے گا، تب تک ہم مصیبت زدہ افراد کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتے۔ الخدمت نے فوری طور غزہ میں موجود برادر رفاہی اداروں کے ساتھ مل کر میسر و موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور یہ سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت غزہ میں حیرات ایڈ ،آئی ایچ ایچ ،اون سر،جانسیو ، غازی دستک ،بریج آف سیولائزیشن فار ڈویلپمنٹ جیسے اداروں کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔ ان میں سے اکثر اداروں دفاتر یو این کے تعاون سے وہاں موجود ہیں۔ یہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اور الخدمت ماضی میں بھی اِن رفاہی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر چکی ہے۔ غزہ میں اِس وقت پانی، خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ الخدمت ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور سکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِسی طرح آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔ اِس کے ساتھ موسمی اثرات سے بچانے کےلئے ونٹر پیکج کی تقسیم کا کام بھی کیا جا رہا ہے چونکہ پاکستان سے امدادی سامان بھجوانا ممکن نہیں، لہٰذا الخدمت صرف نقد رقوم کی صورت میں عطیات وصول کر رہا ہے۔ مخیر اور درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے اکاو¿نٹ نمبر میں عطیات ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ فی الحال الخدمت فاو¿نڈیشن نے 10کروڑ روپے کی مالیت سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ مزید عطیات جمع ہونے پر یہ امداد بڑھتی چلی جائے گی۔ تاہم مستقبل قریب میں غزہ بارڈر کھلنے پر الخدمت بڑے ریلیف آپریشن کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیکل ریلیف الخدمت فاو¿نڈیشن کی خدمات کا مضبوط پہلو ہے۔ الخدمت، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر غزہ کےلئے بڑے میڈیکل ریلیف آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جس میں ادویات کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹروں کے وفود اور سرجری پیش نظر ہے۔ غزہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔کیونکہ ہسپتال اور طبی مراکز حملوں کی وجہ سے اچھی حالت میں نہیں۔ اسرائیلیوں نے ہسپتالوں اور طبی مراکز پر حملے کیے ہیں اور انہیں تباہ و برباد کر دیا ہے۔ غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال فیول اور بجلی پوری نہ ہونے کے سبب بند ہو رہا ہے۔ تاہم الخدمت رفاہی اداروں کی مدد سے ہنگامی صورتحال میں بنائے گئے ہسپتال اور طبی مراکز میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ اِس سلسلے میں مختلف ممالک اور این جی اوز اپنا مشترکہ کردار ادا کریں گی۔ الخدمت کی خدمات کو ملک و بیرون ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جب بھی مصیبت کی گھڑی میں الخدمت نے اپیل کی، درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات نے دل کھول کر عطیات دیے۔ غزہ اس وقت جنگی صورتحال ہے، وہاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلیے رضاکار موجود ہیں۔ جنگ بندی اور محاصرہ ختم ہونے پر صرف ڈاکٹرز بطور رضاکار ریلیف آپریشن میں حصہ لے سکیں گے۔ ڈاکٹرز میں بھی انہیں ترجیح دی جائے گی جو ایسی صورتحال میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ الخدمت نے گزشتہ سالوں میں روہینگیا، شام، افغانستان ، فلسطین اور ترکیہ میں زلزلے، سیلاب اور مہاجرین کےلئے کام کیا ہے۔ خاص طور پر یتیم بچوں کی کفالت، صاف پانی ، کمیونٹی سروسز اور میڈیکل ریلیف میں خاطر خواہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ ماضی میں مختلف آفات کی صورت میں لبنان، مراکش، لیبیا، سری لنکا، انڈونیشیا،نیپال اور جاپان میں بھی الخدمت کی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بہترین کارکردگی پر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی الخدمت کی خدمات کو سراہا گیا اور اعزازات سے نوازا گیا۔ ترکیہ کے زلزلے کے دوران الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کی گرانقدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوان صدر ترکیہ(انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن کو ترکی کا سب بڑا سماجی ایوارڈ "تمغہ حسن کارکردگی” سے نوازا گیا۔یہ اعزاز ، حالیہ ترک زلزلوں میں الخدمت فاو¿نڈیشن کی ٹیم کی جانب سے ترکیہ میں ادا کی گئی گرانقدر خدمات اور غیر معمولی امدادی کاوشوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خود ترک صدر رجب طیب ایردوان بھی موجود تھے۔الخدمت فاو¿نڈیشن کی جانب سے یہ اعزاز اکرام الحق سبحانی نے وصول کیا ، جنہوں نے الخدمت فاو¿نڈیشن کی اس امدادی ٹیم کی قیادت کی تھی جو 6 فروری کے زلزلوں کے فوراً بعد ترکیہ اور شام میں ریسکیو کے سلسلے میں بھیجی گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ برس پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الخدمت فاو¿نڈیشن کے سابق صدر محمد عبدالشکور سے ملاقات میں الخدمت کے سیلاب ریلیف کے کاموں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے