ے گی۔ رواں ماہ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے الحمراءمیں چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا شاندار انعقاد ہوا۔ 75سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں پنجاب کی ثقافت و ورثہ کو ا±جاگر کیا گیا۔پنجاب کی دھرتی اپنے اسلاف کے سنہرے اصولوں ، روایتوں کی حفاظت اور جذبوں کے احترام کی امین ہے۔یہاں کے باسی بہت محبت کرنے والے ہیں،ان کی سوچ اعلی،کام عمدہ ہے۔ محکمہ اطلاعات وثقافت اور الحمراءنے مل کر شب و روز محنت کے بعد اتنا شاندار میلہ سجایا ۔ الحمرا آرٹ کونسل فنون لطیفہ کے 18شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جہاں عالمی معیار کے اساتذہ کی زیر نگرانی الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جدید سہولیات سے لیس اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔الحمراءآرٹ میوزیم بھی ہے جس میں اوپن ایئر کے شعبے اور نوجوانوں کو فنون لطیفہ کی تربیت دینے کیلئے کلاس رومز بنائے گئے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کے کلچرل کمپلیکس میں بڑی باقاعدگی سے ادبی اور ثقافتی پروگرام تسلسل کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو آرٹ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن سے بھی روشناس کروایا جا رہاہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان الحمرا اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں فن کی خدمت کر رہے ہیں۔الحمرا کے ادب دوست ماحول میں آرٹ کی روایات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔الحمرا ءاپنی تہذیب و تمدن ، احسن ثقافتی اقدار اور فنو ن لطیفہ کے تما م شعبوں کو اپنی شب وروز کی کاوش سے فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنے ادارے میں انتہائی سرگرم افسر ہیں۔ انہیں جس بھی عہدے پر تعینات کیا گیا انہوں نے اپنے فرائض کو نہایت جانفشانی سے ادا کیا۔ انہوں نے عرصہ دراز سے فن و ثقافت کے شعبے میں مختلف عہدوں پر نہایت ایمانداری سے خدمات انجام دیں۔ ویسے بھی الحمراءان کےلئے کوئی نئی جگہ نہیں۔ امید ہے محمد رفیع اللہ الحمراءآرٹس کونسل لاہور فن و ثقافت اور تہذیب و تمدن کے فروغ میں مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ الحمراءآرٹس کونسل دو شعبوں الحمراءآرٹس کونسل مال روڈ اور الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ پر مشتمل ہے۔ دونوں ادارے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نگرانی میں نہ صرف اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں بلکہ فن و ثقافت کے شعبے میں نوجوانوں کو تربیت بھی دے رہے ہیں جو ان شعبوں میں اپنے کردار کے ذریعے روز گار حاصل کر رہے ہیں۔یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجربہ کار پبلک ریلیشنز آفیسر رفیع اللہ الحمراءآرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہوئے ہیں جو تعلقات عامہ اور صحافت کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ آئندہ وزیر اعلیٰ کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری شعبہ ثقافت محترمہ فرحت جبین صاحبہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔ الحمراءآرٹس کونسل میں ان دنوں جناب ذوالفقار علی زلفی بھی موجود ہیں جو اس شعبے میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔محترم رفیع اللہ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ذوالفقار علی زلفی جیسے تجربہ کار رفیق کی خدمات میسر ہیں۔ جو خوش اسلوبی کے ساتھ ان کے زیر نگرانی فن و ثقافت اور تہذیب و تمدن کے فروغ کےلئے خدمات انجام د ے سکتے ہیں۔رفیع اللہ نے لاہور سے اپنی عملی صحافت کا آغاز کیا۔ وہ بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ماضی میں بھی مختلف سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محترم رفیع اللہ صاحب انتہائی ملنسار، خوش طبع اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں جو اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اداکر رہے ہیں۔ اپنی انہی خصوصیات کی وجہ سے ہر دل عزیز ہیں۔ الحمراءکے کارکن اور میڈیا و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے حسن سلوک سے بہت متاثر ہیں۔ ماضی میں بھی وہ کئی وزراءاعلیٰ کےساتھ پبلک ریلیشنز آفیسرز کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ فن ثقافت اور تہذیب و تمدن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور زیر تربیت افراد ان کی موجودگی سے یقینا بہت متاثر ہوں گے۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس ،لاہور آرٹس کونسل کا ذیلی کمپلیکس ہونے کے ناطے ایک اہم ادبی و ثقافتی ادارہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ الحمرا اپنی تعمیر و تشکیل اور کارکردگی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ثقافتی ادار ہ ہے اور اسے بین الاقوامی شناخت حاصل ہے۔ عام لوگوں کے لیے الحمرا کی شہرت اور شناخت یہاں پیش کیے جانے والے ڈراموں کی وجہ سے ہے مگر یہ آرٹ، مصوری ، موسیقی غرض ہر قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کےلئے ایک پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔
یہاں پنجاب کے ثقافتی رنگ بکھر تے ہیں۔ اب الحمراءمیں محمد رفیع اللہ کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی ، ادارے کی کارکردگی کو چار چاندلگا دبھی سابقہ ڈائریکٹرز کی طرح الحمراءکی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے کیونکہ وہ ہر ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر نبھاتے
کالم
فن و ثقافت کا فروغ اورالحمراءلاہور
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 554 Views
- 2 سال ago