وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نومبر کو سیاسی طور پر فیصلہ کن مہینہ ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا بے پناہ تگو دوہ کے باجود عمران خان جتنے کارکنان کو اکھٹے کر سکے ہیں سب جانتے ہیں، عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے، ان کی غلط فہمی اسی ماہ میں دور ہو جائے گی۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ نومبر کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہوگا،ملکی سیاست اہم موڑ پر آچکی ہے، عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، ان کاکہناتھاکہ عمران خان 10 سے 12 ہزار لوگ لے کر نکلے تھے جو2 سے 3 ہزار رہ گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا آئینی عمل ہے،عمران خان کے ذہن میں کیسے آگیا کہ سیاسی طریقے سے ہم آرمی چیف لگا سکتے،عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کی تقرری پر مشورے دینے والا،انہوں نے کہاکہ عمران خان تو اب قومی اسمبلی کا ممبر بھی نہیں ہے، ملکی سیاست اہم موڑ پر آ چکی ہے، غلط فہمی کچھ دنوں میں دور ہو جائے گی،مذاکرات نہیں ہو رہے ان کے بہت لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا فوج وزارت دفاع کے ذریعے نام بھیجے گی، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ آرمی چیف تعینات کر لیں، عمران خان قومی اسمبلی کا رکن ہی نہیں وہ کیسے مشورے دیتا ہے، سارے عمل میں اجنبی عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا، اچھے دن آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن نوسربازیوں سے اچھے دن نہیں آتے، عمران خان کئی ہفتوں سے اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کر رہا ہے، عمران خان کے بیان پر بھارت میں بھنگڑا ڈالا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے ایک صاحب انڈین چینل پر بات بھی نہیں کر پائے، ان کے بیانات کا حوالہ دیکر بھارت 3 دن سے پراپیگنڈا کر رہا ہے، عمران خان نے بھارت کو موقع فراہم کیا ہے، یہ کس کے آلہ کار ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ اتنے حواس باختہ ہو گئے ہیں کہ اپنی تاریخ پیدائش بھی یاد نہیں، یہ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، 13 اگست کے بعد 90 دن گن لیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا انھوں نے بیرونی سازش میں آج تک امریکا کا نام نہیں لیا، یہ امریکا کا نام لینے کی جرات نہیں کرتے، یہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے شہادت کو ایشو بنا رہے ہیں، انھوں نے کہا تھا 20 لاکھ لوگ لاؤں گا لیکن مریدکے تک مجمع ساڑھے 3ہزار تک رہ گیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کل کمیشن بن گیا ہے،ارشد شریف کے قتل سے بہت دن پہلے انہوں نے بیانات دینے شروع کر دیئے تھے، میں اس حد تک نہیں جاﺅں گا کہ یہ ملوث ہیں ، اگر یہ سیاسی فائدہ نہیں اٹھا رہے تو کمیشن کے سامنے پیش ہوں ۔
پاکستان
فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے ، اسی ماہ عمران خان کی غلط فہمی دور ہو جائی گی ، خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 881 Views
- 3 سال ago