پاکستان

قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77 متنازع نشستوں میں سے 65 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77 متنازع نشستوں میں سے 65 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ کے بھاری اکثریت کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کوقومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازع نشستوں میں سے65 ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی مجموعی طور پر 77 نشستیں متنازع قرار پائیں جس میں سے قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں ہیں، خواتین کی کل 60 سیٹوں میں سے 20 ، 3اقلیتی نشستیں، پنجاب اسمبلی سے 27اور خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13اور تین اقلیتی نشستیں، سندھ اسمبلی سے2 نشستیں ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔قومی اسمبلی میں اس سے قبل خواتین کی کل 60 مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں بانٹی تھیں، ان میں سے پنجاب سے 32 میں سے 20، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ کی تمام 14 نشستیں اور بلوچستان کی چار نشستیں شامل تھیں، اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10 میں سات نشستیں الاٹ کر دی گئی تھیں جبکہ تین باقی تھیں۔الیکشن کمیشن نے بعدازاں قومی اسمبلی کی بچ جانے والی یہ 23 مخصوص نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو16، پاکستان پیپلز پارٹی 5 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک، ایک مزید نشست دی تھی۔سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ کے بھاری اکثریت کے فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے 20نشتیں اور 3اقلیتوں کی نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے