کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سالگرہ ، کھلاڑیوں کا خوب ہلہ گلہ

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سالگرہ ، کھلاڑیوں کا خوب ہلہ گلہ

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی آج سالگرہ ہے، سڈنی میں قومی ٹیم نے حارث رؤف کی سالگرہ منائی۔
سڈنی میں قومی ٹیم کے مینٹور میتھیوہیڈن اور ٹیم کے دیگر ارکان نے حارث رؤف کو گلے لگا کر انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دیں، سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم نے خوب ہلہ گلہ کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچی جہاں بدھ 9 نومبر کو کیویز کے خلاف سیمی فائنل کے لئے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی۔
ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان سے آٹو گراف بھی لیے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد مختصر آرام کے بعد پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔
رواں ورلڈ کپ میں سڈنی کا میدان پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ہی مہربان رہا ہے، یہاں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو ہرایا وہیں پاکستان نے مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri