کھیل

لا لیگا: ویا ریال نے لیوانٹے کو 0-5 سے شکست دیدی

لا لیگا: ویا ریال نے لیوانٹے کو 0-5 سے شکست دیدی

اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں ویا ریال نے لیوانٹے کو 5 صفر سے شکست دیدی، جیت کے ساتھ ویا ریال آٹھویں پوزیشن پر آگئی جبکہ لیوانٹے کی ٹیم تاحال فتح سے محروم ہے۔

ویا ریال کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ میں اب تک فتح سے محروم رہنے والی لیوانٹے کیخلاف بھرپور کھیل پیش کیا اور حریف پر ابتدا ہی سے حملے شروع کردیے۔ میچ کے آٹھویں منٹ میں بولائے ڈیا نے گول کرکے برتری دلائی جبکہ 13ویں منٹ میں پاو ٹوریس اور37ویں منٹ میں جیرارڈ مورہینو نے گول کرکے مقابلہ 0-3کیا۔

اس کے علاوہ جیرارڈ نے دوسرے ہاف میں ایک اور گول داغا جبکہ مانو ٹرائیگیورس نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ یوں ویا ریال نے 0-5سے میچ میں کامیابی سمیٹی ۔ لیوانٹے کی ٹیم اب تک 19 میں سے 11میچز میں ناکام رہی جب کہ 8میچز اس نے ڈرا کھیلے۔

اس کے علاوہ دیگر میچز میں ایٹلیٹک کلبنے ،اوساسونا کو 1-3 سے جبکہ سیویا نے کیڈز کو 0-1 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ لالیگا کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri