بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

بگ بیش میں حارث رؤف نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

Tuesday, 4 January, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔ حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔ بگ بیش میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹار نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے جسے رینیگیٹس نے باآسانی 18 اوورز میں پورا کرلیا۔

میچ میں حارث نے شاندار کیچ کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *