صحت

مائنڈ فلنیس کا عمل،ڈیپریشن کی دوا سے زیادہ طاقتور ثابت

mind fullness

واشنگٹن:دماغی اور نفسیاسی تکنیک،مائنڈ فلنیس، کے غیر معمولی فوائد سامنے آئے ہیں اور اب ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اس سے تناؤ اور ڈپریشن کی دوا جیسے اثرات بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وابستہ ماہر نفسیات پروفیسر ایلزبتھ ہوگ نے ڈپریشن اورذہنی تناؤ کے شکار سینکڑوں افراد کو بھرتی کیا اور انہیں مائنڈ فل پر مبنی ذہنی تناؤ میں کمی(ایم بی ایس آر)ٹیسٹ سے گزارا۔دوسری صورت میں انہیں لیکسا پرونامی دوا لینی تھی جو ڈپریشن کم کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ مائنڈ فلنیس کو اگرچہ نفسیاتی صحت کے لئے بہتر سمجھا جاتا رہا لیکن اب ماہرین نے دوا کے سامنے اس کی افادیت پیش کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri