چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے،مبینہ آڈیو میں عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کرتی سنائی دیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکہتے ہیں کہ لیٹرو الا معاملہ ہفتہ 10 دن پہلے شروع کردینا چاہئے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مبینہ آڈیولیک میں اسد عمر کے جواب میں کہتے ہیں اس لیٹر کا ساری دنیا میں ایک ایمپکٹ گیا ہے،میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کے دماغ میں فیڈ کرنا ہے۔
سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی مبینہ آڈیو لیک میں کہتی ہیں چین نے آفیشل بیان جاری کیاہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ۔
عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں پبلک کے پریشر سے اتوار کو اسی طرح ہائٹ پر پریشر ہو،آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے۔
پاکستان
مبینہ آڈیو لیک معاملہ ، عمران خان کی مزید آڈیو لیک ہو گئی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1603 Views
- 3 سال ago