پاکستان

مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان نے کس نمبر گیم سے متعلق بات کی ؟

پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں سٹیج تیار ہے عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔
سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔
عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے is a long long timeاس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔
آڈیو میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں 5، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ 5 بڑے اہم ہیں
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔
عمران خان کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج چور ڈاکو جیل میں ہوتے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو لیک پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آڈیو ایڈٹ کرکے اور مختلف حصے جوڑ کر این آر او 2 سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی اور نہ ہی امپورٹڈ حکومت کی ناکام کارکردگی سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج چور ڈاکو جیل میں ہوتے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود عمران خان نے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر عوام کو پیغام دیا کہ وہ مارچ کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں سارے لوٹے اور ضمیر فروش تو سندھ ہاؤس میں خرید کر زرداری اور شہباز نے جمع کرلیے تھے، عدم اعتماد کی سازش کامیاب کرنے میں پیسے کا اندھا دھند استعمال کرنے والے جعلی آڈیو لیکس پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں لیکن بہت جلد عوامی طاقت سے چور حکمرانوں کا پکا علاج کرنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے