پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں خیال احمد کاسترو نے پنجاب کابینہ میں صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بھی شرکت کی۔ میاں صاحب اس سے قبل بزدار کابینہ میں وزیر ثقافت رہ چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خیال احمد کاسترو نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کریں گے۔ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے کیونکہ ہمارے اقدامات کا محور غریب عوام کی فلاح ہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔
میاں خیال احمدکاسترو محنتی، فعال اور مستعد سیاستدان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔محترم خیال احمد کاسترو ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ خاندان مقامی طورپر فیصل آبادکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا چلا آ رہاہے۔میاں صاحب اپنے خاندان کی روایات اور اپنے والد میاں اقبال احمد کاسترو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ وہ نہ صرف ثقافت کی ترقی بلکہ وہ فیصل آباد کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے بھی معاونت کر رہے ہیں۔
گزشتہ وزارت کے دوران بھی وہ اکثر لاہورسے روزانہ فیصل آباد آجاتے اور لوگوں کے دکھ درد اور ان کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے عوامی بھلائی کے پروگرام سے لوگوں کو آگاہ بھی کر رہے ہیں۔پہلے بھی ثقافت کی وزار ت سنبھالتے ہی انہوں نے پنجاب کی ثقافت کو ترقی دینے اور پوری دنیا میں متعارف کرانے کےلئے متعدد اقدامات کیے۔
میاں خیال احمد کاسترو نے بطور وزیر ثقافت پنجاب کی ثقافت کے فروغ کےلئے بہت سے اچھے ، دیرپا اور احسن اقدامات کئے۔انہوںنے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی سالانہ ثقافتی تقریبات 2022 کا کیلنڈر تیارکیا۔ پنجاب ایونٹ کیلنڈر نے نہ صرف ثقافت کی بحالی اور پہچان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ معاشی استحکام فراہم کرنے میں بھی مدد گارثابت ہوا ۔ اس کی مدد سے ایک مضبوط حکمت عملی کے تحت پنجاب کے دلکش ثقافتی رنگوں کو پوری دنیا میں دکھا یا گیا۔ مذکورہ کیلنڈر میں عرس ، میلے ، محرم ، قومی اور بین الاقوامی تقریبات کے دن اور ہمارے ثقافتی کھیلوں کے تہوار وغیرہ کو شامل کیا گیا ۔
جناب میاں خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی ثقافت کے فروغ کےلئے بڑی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ثقافت کو فروغ دینے کیلئے بہت کام کیا۔انہوں نے پنجاب کی ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کےلئے انتھک محنت کی ۔دنیا بھر میں پنجاب کی ثقافت کے فروغ میں ان کی کاوشوں کا بڑا دخل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورثے کے تحفظ کا مطلب مستقبل کو محفوظ کرنا ہے۔ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے۔ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے تھے اور وہ بطور عوامی نمائندہ تمام فنکاروں، ادیبوں اور دانشوروں کے لیے ہر وقت حاضر رہتے تھے۔اپنے دفتر میں آنے والے افراد کے ساتھ انتہائی خوش خلقی سے پیش آتے اور ان کے ذاتی دکھ درد میں بھی شریک ہوتے۔
محترم کاسترو صاحب نے بطور وزیر ثقافت پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی دی۔ انہوں نے پنجاب کی ثقافت کو بالخصوص فروغ دینے اور اپنی روایات کو زندہ رکھنے اور دنیا کو اس خوبصورت ثقافت سے روشناس کرانے میں خصوصی طور پر دلچسپی لی ۔ پنجابی ثقافت کے فروغ میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس کے لئے انہوں نے متعدد اقدامات کئے۔ ثقافتی پالیسی بھی ان اقدامات کا حصہ ہے۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کہ ان کے گزشتہ دور وزارت میں میاں خیال احمد کاسترو کی زبان و ادب و تہذیب و ثقافت میں خصوصی دلچسپی ہی کی وجہ سے ”الحمرائ“ معاشرتی بقاءو استحکام کی پ±رامن سوچ کو پروان چڑھاپایا ۔ان کی خواہش کے مطابق الحمراءنہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں کی ثقافت سے روشناس کروانے کا باعث بنا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ میاں خیال احمد کاسترو موجودہ وزارت کا عہدہ سنبھال کرعوام کی خدمت میں دن رات ایک کر دیں گے۔ وہ عوامی آدمی ہیں اور عوام کے بہت قریب ہیں۔ نئی ذمہ داری انہیں پھر سے عوام میں بے حد مقبول کر دے گی کیونکہ وہ عوام کےلئے بہت کچھ کرنے کی حیثیت میں ہوں گے۔
کالم
محنتی اور مستعد سیاستدان، میاں خیال احمد کاسترو
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 821 Views
- 2 سال ago