پاکستان موسم

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 16 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور بارش کا سلسلہ 16 سے 19 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 21 اپریل تک خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 16 سے 19 اپریل تک بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 17 اور 19 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش سے جہاں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے وہیں 17 سے 18 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے