وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اداروں اورریاست کی رٹ چیلنج کی جارہی ہے۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک سیاسی جماعت کےلیڈرکا گھرنہیں بلکہ دہشت گرد کامورچہ تھا،عدالت کا آرڈرنہیں ہوتا تو پولیس زمان پارک نہیں جاتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں سےبات ہوتی ہے دہشت گردوں سےنہیں۔یہ شخص عدالتوں سےریلیف کےپیکیج کابنڈل لیکرگیا،عمران خان کی دہشت گردی کی ایماپرانہیں ریلیف دیاجارہاہے۔مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے، مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے۔
خاص خبریں
مریم نوازتمہارےاعصاب پرطاری ہے:وفاقی وزیراطلاعات
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 453 Views
- 2 سال ago