پاکستان خاص خبریں

معاشی بحران عمران خان کی چار سال کی غفلت کی مہربانی ہے، شاہد خاقان عباسی

معاشی بحران عمران خان کی چار سال کی غفلت کی مہربانی ہے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں بیٹھے رہتے تو ملک تباہ ہو جاتا،اقتدارنہ سنبھالتے توملکی حالات بدترین ہو جاتے، سیاسی مفاد کے بجائے ملک کے مفاد کوترجیح دی،معاشی بحران عمران خان کی چار سال کی غفلت کی مہربانی ہے، معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا،سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کوذاتی انتقام کانشانہ بنایا،ہم سیاسی مخالفین پرکیسزبنانے نہیں آئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں بیٹھے رہتے تو ملک تباہ ہو جاتا، سیاسی مفاد کے بجائے ملک کے مفاد کوترجیح دی،سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کوذاتی انتقام کانشانہ بنایا،ہم سیاسی مخالفین پرکیسزبنانے نہیں آئے،ہرادارے کواپنی آئینی حدودمیں رہ کر کام کرناچاہیے،سابق وزیراعظم کا پروگرام سچی بات میں مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل قراردیدیاگیا،نوازشریف کوہرسیاسی عہدے سے ناا ہل قراردے دیاگیا،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیاگیا،منصوبہ بندی کے تحت ایسے فیصلے کئے جاتے ہیں، شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ راناثنااللہ پر جھوٹے کیسزبنائے گئے،ہم سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتے،سیاست میں شائستگی ضر وری ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی کسی کو گالی نہیں دی، انھوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کی سیاست پرگہری نظرہوتی ہے،اپنی آرا سے آگاہ کیاکریں،سابق حکومت کی کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام ہیں،اتحادی حکومت ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہی ہے،تمام اسٹیک ہولڈرزکوملک کیلئے ایک ہوناپڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri