وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں۔ دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے معروف بین الاقوامی فرموں کی مشاورت سے مکمل کیے جائیں اور حکومت کا حجم کم کرنے اور نظام حکومت کو مزید موثر بنانے کے لیے ان سے بھی مشاورت کی جائے۔ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی علی خان، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک۔ پرویز۔ ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران موجود تھے۔
پاکستان
معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرینگے ، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- جون 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 422 Views
- 6 مہینے ago