وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان سمیت ان کی اہلیہ پر الزامات کی بو چھاڑ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈ یا سے بات کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان جواب دیں کہ عمرا ن خان بتائیں کہ ان کی اہلیہ نے کسی سے جیولری لی ہے کہ نہیں؟۔ کیا عثمان بزدار کو میرٹ پر وزیراعلی بنایا گیا؟ ، کیا محمود خان اور مراد سعید کو میرٹ پر عہدے دیے گئے؟ ،
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا ایجنسیز نے عمران خان کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں کرپشن کا نہیں بتایا؟ ، کیا فرح خان ٹرانسفر پوسٹنگ کرسکتی تھی؟، فرح خان جو ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرتی تھی کیا یہ میرٹ تھی؟، کیا عمرا ن خان کو نہیں معلوم تھا کہ سیمنٹ انڈسٹری کے لائسنس نہیں بک رہے تھے،ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، بی آرٹی کی تحقیقات رکوانے کے لیے عمران خان عدالت کیوں گئے تھے؟۔
میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان جواب دیں ، راولپنڈی رنگ روٖڈ کا الائنمنٹ کیوں تبدیل کیا گیا؟، پارٹی فنڈ کو ذاتی استعمال پر عمران خان قوم کو جواب دیں ، عمران خان کو ہیروں والی بات کو ٹالنی نہیں چاہیے، عمران خان یہاں آئیں اورتمام سوالات کے جواب دیں۔
وزیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکہ سے حقیقی آزادی چاہتے تھے وہاں لابیز رکھنے کی کیا ضرورت تھی؟
پاکستان
مفتاح اسماعیل کا عمران خان پر بڑا الزام
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 903 Views
- 2 سال ago