ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے عمارت گرنے کے ملبے سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس کے مطابق مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔جمعہ کی رات گھر کے اندر آتش بازی کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ سے ملبہ اٹھا رہے تھے کہ انہیں مزید 3 لاشیں ملیں اور پولیس کو اطلاع دی۔قبل ازیں ریسکیو حکام نے 4 لاشوں اور 3 زخمیوں کو نکالنے کے بعد آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان
جرائم
ملتان ، آتشبازی سے تبہ عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 2 مہینے ago