بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

تین سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے، رانا ثنا

Tuesday, 22 October, 2024

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینیئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تین سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں