کراچی: اکتیس مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.97 کروڑ ڈالر کمی سے 5.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
معیشت و تجارت
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5.61 کروڑ ڈالر کمی
- by Daily Pakistan
- اپریل 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 653 Views
- 3 سال ago

