پاکستان

ملکی سیاسی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کامشورہ ،انتہائی اہم بات کہہ دی

ملکی سیاسی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کامشورہ ،انتہائی اہم بات کہہ دی

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اگر کسی گھرکے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوںاور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اسوقت یہ بحث کی جائیگی کہ اگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں ؟موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑ کر ملک کو بچائیں قرآنی آیت کا حوالے دیتے ہوئے مفتی نے کہا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لیے اپنے دو بھائیوں کی درمیان صلح کراﺅ اور اللہ سے درو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور بااثر حضرات کا فرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پر عمل کرکے رہنماﺅں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے