علاقائی

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے۔صدر کے علاقے میں بوہری جماعت خانے میں آج صبح نماز عید الفطر ادا کی گئی، جس کے بعد ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔بوہری برادری کی نماز عید کی ادائیگی کے دوران صدر میں بوہری جماعت خانے کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت پولیس اور رینجرز کے اہلکار جماعت خانہ کے اطراف تعینات تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ جب کہ پاکستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے