اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں بہت زیادہ مہنگائی کا اعتراف کرلیا ۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے ہم بین الاقوامی ادائیگی مسلسل کررہے ہیں لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتر ی آئی ہے ، ذخائر میں گذشتہ پانچ ہفتے سے بہتر ی ہورہی ہے ، گذشتہ جمعہ کو ذخائر دس ارب ڈالر ز پر لائے ، کوشش ہے جون تک ذخائر کو تیرہ ارب ڈالر تک لے جائیں ، انہوں نے کہا کہ چین کو جو دو ارب ڈالرز واپس کیے وہ دونوں واپس آگئے اور مزید کچھ آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل باتیں مکمل ہوچکی ہیں ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2017 میں پاکستان کی معیشت 24 نمبر پر تھی جو 2022 میں 47 ویں بن گئی۔
خاص خبریں
ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعتراف
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 925 Views
- 2 سال ago