معیشت و تجارت

ملک میں ڈالر کی اڑان برقرار، ریٹ 223روپے سے بھی تجاوز کرگیا

ملک میں ڈالر کی اڑان برقرار رہنے کے سبب جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 223روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے

ملک میں ڈالر کی اڑان برقرار رہنے کے سبب جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 223روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 83 پیسے کے اضافے سے 223.50 روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ قدرے گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 50 پیسے کے اضافے سے 223.17 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے کے اضافے سے 229.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں میچور ہونے والے پاکستان کیعالمی سکوک کی ایلڈ مزید بڑھ کر 90 فیصد سے متجاوز ہونے سے عالمی سطح پر نادہندگی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جو روپیہ کی گراوٹ کا باعث بن رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri