پاکستان

موسم کی خرابی ، اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو لینڈ نگ میں دشواریٰ

موسم کی خرابی ، اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو لینڈ نگ میں دشواریٰ

موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری ہو رہی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اترنے کے لیے ایک گھنٹے سے زائد چکر کاٹنے پڑے۔نجی ایئر لائن کی مسقط کی پرواز پی ایف 735 کو پشاور اتارا گیا جبکہ ریاض اور ابوظہبی سے پہنچی پروازوں کو ایک گھنٹہ انتظار کے بعد اتارا گیا۔موسم کی خرابی سے صبح 3 سے 5 بجے تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا اور پروازوں کو اسلام آباد سے روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے