پاکستان موسم

مون سون بارشوں کی دھماکے دار انٹری ، کہیں تیز بارش ، کہیں رم جھم ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

مون سون بارشوں کی دھماکے دار انٹری ، کہیں تیز بارش ، کہیں رم جھم ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے دھماکے دار انٹری دیدی، کہیں تیزبارش اور کہیں رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پشاور، اٹک، صوابی، ہری پور، شانگلہ، اٹک میں بھی بھرپور بادل برسے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کیمطابق آج سے بحیرہ عرب سیمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، کل سے 15جولائی کیدوران کے پی اورجی بی میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے