مہنگائی کے ستائے عوام کا احتجاج رنگ لے آیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ۳۰۰ اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں جو شہری بل ادا کرچکے ہیں، انکے آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے
پاکستان
مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1288 Views
- 2 سال ago