کالم

مہنگائی کے خلاف عوام کاموقف

riaz chu

جناب لیاقت بلوچ ،نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بجلی، پٹرول، گیس قیمتوں اور ٹیکسوں کے ہوشربا اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کے گورنر ہاو¿س کے باہر دھرنے اور کراچی میں عوامی احتجاج وہ چراغ ہے جو اندھیروں کو ختم اور روشنیاں، ا±جالے لائے گا ۔ عوام کو نااہل حکمرانوں اور مفادپرست کرپٹ مافیاز نے اپنے جال میں پھنسا دیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو غلامی سے نجات دِلائے گی اور پاکستان میں خود انحصاری، خودداری، اپنی قوم، اپنے وسائل پر اعتماد اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی سے بابرکت اسلامی معاشی نظام لائے گی۔ جماعت اسلامی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑے گی۔ عوام کے د±کھوں، احساسات کی ترجمانی کےلئے پورے ملک میں احتجاج جاری رہے گا۔ چاروں گورنر ہاو¿سز کے باہر پ±رامن دھرنے، احتجاج سنگِ میل بنیں گے۔ مہنگائی سے ستائے عوام پہیہ جام اور اسلام آباد لانگ مارچ کےلئے تیار ہیں۔جناب لیاقت بلوچ نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے ملک گیر انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان کے امیدوار جماعت اسلامی کے منشور، جماعت اسلامی کی ساکھ، خدمات اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے پیغام کے ساتھ گھر گھر، مسجد مسجد، دکان دکان عوام سے رابطہ کررہے ہیں۔ ووٹرز میں جماعتِ اسلامی کےلیے بڑی پذیرائی ہے۔ عوام فوجی حکمرانی، پی پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے اسلوبِ حکمرانی اور ناکامیوں سے تنگ آگئے ہیں، عوام مسیحا کی تلاش میں ہیں۔ الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور انتظامی اداروں کی اولین ذمہ داری آئینی مدت میں انتخاب کرانا ہے۔ انتخاب سے فرار سب کےلئے بڑی تباہی ہوگی۔ پی پی پی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کے سہولت کاروں کو عوامی د±کھ درد کا احساس نہیں۔ ا±ن میں ہمت نہیں کہ عوام کا سامنا کرسکیں۔ نگران حکومت عملاً قومی منظر سے غائب اور انتخابات کے بروقت انعقاد کے علاوہ ہر کام میں ٹانگ اڑارہی ہے، جو ا±س کا مینڈیٹ نہیں۔ پاکستان کو بیرونی دشمنوں اور اندرونی نااہل مفادپرست کرپٹ حکمران طبقہ نے سیاسی، معاشی، اخلاقی اور آئینی بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ تعلیم، صحت، قانون، انصاف، تجارت، صنعت و زراعت زبوں حالی کا شکار ہیں۔ قرضوں، کرپشن، س±ود کی لعنت اور د±نیا بھر سے بھیک مانگنے کی ذلت نے آزادی، خود مختاری، خودداری اور غیرت و حمیت خاک میں ملادی ہے۔ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کو ہی بلند شعور کے ساتھ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔ مساجد، مدارس، منبر و محراب مِلتِ اسلامیہ کی رہنمائی کے طاقت ور مراکز ہیں۔ سیاسی محاذ پر سیکولرازم اور دینی محاذ پر فرقہ پرستی اور مسلکوں کی شدت نے مساجد، مدارس، منبر و محراب کی قوتِ ابلاغ و اصلاح کو کمزور کردیا ہے۔ دینی مدارس کے طلبہ تعلیم و تحقیق میں معراج پیدا کریں اور عوام کےلئے اخلاقیات کی بالادستی، اسلامی معاشی نظام اور وحدت و یکجہتی کا مضبوط نظام بنائیں۔ طلبہ نسل در نسل تفرقوں، تعصبات اور ا±متِ محمدیہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں ۔ جماعت اسلامی کی مجلسِ قائمہ سیاسی، انتخابی امور کے صدر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ9 مئی کے ناپسندیدہ واقعات نے سیاست، ریاست اور قانون کے نفاذ میں جوہری تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ سیاسی، جمہوری محاذ پر لاقانونیت، شدت، عدم برداشت اور انتقامی سیاست ہمیشہ سیاستدانوں اور جمہوریت کیلئے زہرِ قاتل بنتی ہے اور ریاستی طاقتوں کو ہر طرح کے اقدام اور اندھی طاقت کے استعمال کا حق مل جاتا ہے۔ پرویز الٰہی کی متعدد مرتبہ گرفتاری عجوبہ اور معمہ بنی ہوئی ہے ۔ قومی سیاسی قیادت کو سیاسی اقتصادی بحرانوں کے خاتمہ کےلئے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا، وگرنہ رفتہ رفتہ سیاسی قوتوں کے ہاتھ سے سب کچھ پھسل جائے گا۔نوجوان پاکستان کی حقیقی تعبیر کیلئے کرپٹ نظام کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ یوتھ ایٹم بم سے بڑی قوت، ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں۔ کوئی شک نہیں پاکستان کا قیام مسلمانانِ برصغیر کےلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ تھا۔ اس نعمت کی حفاظت کےلئے ہمیں یک جان ہونا پڑے گا ۔ قوم ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کےلئے جماعت اسلامی کی ہم قدم بنے۔ کرپٹ عناصر کے خلاف جہاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ آئیے وطنِ عزیز کو محبت اور امن کا گہوارہ بنائیں۔ کرپشن، بیڈ گورننس اور سودی معیشت مسائل کی جڑ ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکومتیں پاکستان کو اس نہج تک پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ضروری ہے اور صرف جماعت اسلامی ہی احتساب کا بے لاگ نظام متعارف کروا سکتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور قوم کی تائید سے اقتدار میں آکر پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے۔ فرسودہ نظام سے نجات اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے چوروں، لٹیروں اور کرپٹ افراد کو مسترد کرنا ہوگا ۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامی انقلاب کےلئے ہے ۔ کارکنان قیام پاکستان کے حقیقی پیغام کو گھر گھر عام کریں۔ یقین ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہے، پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے