فنانس بل2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا آج سے اطلاق ہو گیا۔مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار کے بجائے اعشاریہ5 فیصد عائد ہو گا اور851 سیایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس20 ہزار روپے کے بجائیایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔اسی طرح 1300سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس25 ہزار کے بجائے1.5 فیصد اور1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس50 ہزار کے بجائے2 فیصد رکھا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق 1601 سے1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس ایک لاکھ 50 ہزار کے بجائے3 فیصد عائد کر دیا گیا اور1801 سے2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کے بجائے5 فیصد جبکہ 3000 سی سی سے بڑی گاڑی کی قیمت پر مزید2 فیصد ٹیکس بڑھا کر12 فیصد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
نئے ٹیکسز کا اطلاق ، گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ میں بھی اضافہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 309 Views
- 6 مہینے ago