بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جاری قانونی جنگ کے دوران ان کی بیٹی شورا نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے دبئی واپس جانے سے انکار کردیا۔بچوں کی تحویل حاصل کرنے کے لیے نواز الدین صدیقی اور ان کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کے بعد نواز الدین صدیقی کے بچوں کو ان کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے واپس دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن شورا نے واپس دبئی جانے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، شورا کو لگتا ہے کہ اگر وہ دبئی واپس جائیں گی تو اب اُنہیں اسکول میں ہراسگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پورے واقعے نے شورا کو اتنا متاثر کیا کہ اُنہیں تھراپی سیشن کے لیے بھی لے کر جانا پڑا۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شورا اپنی والدہ کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں لیکن تحویل کا معاملہ ابھی تک زیر التوا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نوازالدین صدیقی کی بیٹی کا اسکول کیلئے دبئی واپس جانے سے انکار
- by Daily Pakistan
- اپریل 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 546 Views
- 2 سال ago