بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

کراچی میں پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟، گورنر نے بتادیا

Monday, 10 April, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا فارمولا بتادیا۔19ویں سحری پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو اختیار دے کر ان کے رابطے میں کر دیا جائے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہیں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پکوڑوں میں ہی چمچہ گھمایا ہے، آپ کی میئر شپ پر نہیں۔اس سے قبل گورنر سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا بھی حل بتا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں